The Dawn News - Life & Style

سوشل میڈیا کی وجہ سے لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں، ژالے سرحدی
اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر کی ایک وجہ سوشل میڈیا بھی ہے، کیوں کہ ان کے پاس آپشنز بہت ہوگئے ہیں۔

ژالے سرحدی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کا آغاز 2003 کے اختتام یا 2004 کے آغاز میں لو میریج نامی ڈرامے سے کیا تھا اور کئی سال تک ٹی وی پر کام کرتی رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اچھی گلوکارہ بھی ہیں اور انہیں سب سے زیادہ گلوکاری کرنے میں ہی مزہ آتا ہے لیکن انہوں نے آج تک کوئی بھی گانا ریلیز نہیں کیا لیکن مستقبل میں ان کا ارادہ ہے۔

پروگرام میں شادیوں اور تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر اور غیر شادی شدہ دوستوں نے بتایا کہ لڑکیوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے بھی نہیں ہو رہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی خوبصورتی کی اتنی تعریفیں کی جاتی ہیں کہ وہ خود کو حسین ترین سمجھنے لگتی ہیں۔

ژالے سرحدی کے مطابق سوشل میڈیا پر تعریفیں سننے کے بعد لڑکیوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس آپشنز بہت ہیں۔ اس لیے وہ وہاں پر لوگوں کو مسترد زیادہ کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی جانب سے لڑکوں کو نظر انداز کرنا زیادہ اور پسند کرنا کم ہوتا ہے اور یہ بھی ان کی شادیوں میں تاخیر کا ایک سبب ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو دیکھنے والے زیادہ تر افراد انہیں حقیقت میں نہیں بلکہ ان کے بہترین اسمارٹ فون کے لینس سے دیکھ رہے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں حقیقت کا علم نہیں ہوتا۔