The Dawn News - Pakistan

بلاول کو سوچنا چاہیے کہ کل انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑ سکتا ہے، خواجہ آصف
مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی چیئرمین کی جانب سے مسلسل تنقید پر کہا ہے کہ بلاول کو سوچنا چاہیے کہ کل انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑ سکتا ہے اور انہیں وہ اسپرٹ یاد رکھنی چاہیے جس کے تحت ان کی والدہ نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ماحول میں اسی طرح کا ہے جیسا گزشتہ الیکشن میں تھا، جس طرح عوام میں جایا جاتا ہے، کارنر میٹنگز یا جلسے ہوتے ہیں، سب کچھ ہوبہو ویسا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف فرق یہ ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ٹھنڈ بہت پڑ رہی ہے ، اس کی وجہ سے انتخابی ماحول ذرا دیر سے گرم ہوا ہے کیونکہ عموماً انتخابی مہم ڈیڑھ مہینہ پہلے شروع ہو جاتی ہے اور اب 10 سے 15 دن انتخابی مہم بھرپور زوروں پر چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا رہے گا، اگر الیکشن کے دن دھوپ رہی تو بہت اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا لیکن اگر اسی طرح دھند اور ٹھنڈ رہی تو ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا۔

بلاول کی جانب سے تنقید اور ان کے ساتھ مستقبل میں دوبارہ بیٹھنے کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی بات حرف آخر نہیں ہوتی اور دروازے بھی کبھی بند نہیں ہوتے، یہ بات ان کو سوچنی چاہیے کہ کل انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کو وہ اسپرٹ مدنظر رکھنی چاہیے جس اسپرٹ میں بے نظیر بھٹو شہید اور میاں نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے، وہ اسپرٹ پاکستان کی سیاست میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ بلاول کی والدہ نے اس میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے اور میری صرف اتنی درخواست ہے کہ اس لہجے کو اپناتے ہوئے ہوئے انہیں وہ اسپرٹ یاد رکھنی چاہیے۔