The Dawn News - Pakistan - Islamabad

الیکشن میں جس پارٹی کو بھی موقع ملے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے، شہباز شریف
مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں جس بھی پارٹی کو موقع ملے تو اسے سادہ اکثریت ضرور ملنی چاہیے، اگر سادہ اکثریت نہیں ملتی تو گورننس کے مسائل آئیں گے اور سب ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالتے رہیں گے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں ہر جماعت بلند و بانگ دعوے کرتی ہے لیکن ہماری جماعت اور قائد نواز شریف نے انتخابی وعدے کم کیے اور عمل زیادہ کر کے دکھایا اور عوام کے دلوں میں گھر کیا۔

مسلم لیگ(ن) کے منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  اگر تحریک انصاف کی نقالی کرنی ہوتی تو ہم بھی کہہ دیتے کہ 300ارب ڈالر واپس لے آئیں گے کیونکہ ایک دھیلا بھی واپس نہیں آیا اور جو آیا اس کو جھوٹ بول کر اور بددیانتی کر کے کابینہ کو گمراہ کیا گیا اور جو پیسہ قوم کے خزانے میں آنا تھا وہ کسی اور کے اکاؤنٹ میں چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کی اگر بات کی ہے تو مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ اقتصادی ترقی پر اس دور میں ہوئی جو نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کا دور تھا، 20، 20 گھنٹے کے اندھیرے نواز شریف کے دور میں ختم ہوئے، ملک کی اقتصادی ترقی 6فیصد کی شرح نواز شریف کے دور میں عبور کر گئی تھی، اس لیے نقالی کی بات نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو حقائق کے تناظر میں بیان کریں، اس کا مطلب یہ ہے کہ عوام نے اپنے لیڈر کو ووٹ دیا اور ان کو عزت دی، اب لیڈر کی ذمے داری یہ ہے کہ جن عوام نے انہیں ووٹ دیا اور عزت دی، وہ اس کے بدلے اس کا بھرم رکھتے ہوئے ان کی خواہشات اور مطالبات کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا کہ جس شخص کا شاندار اقتصادی کارکردگی کے باوجود تین مرتبہ تختہ الٹ دیا گیا ہو آپ اس کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ وہ لاڈلے ہیں، پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا تو اقامہ میں انہیں جھوٹے اور بے بنیاد طریقے سے ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے نکالا، ایک خائن کو صادق اور امین قرار دے دیا تو لاڈلا نواز شریف تھا یا عمران خان۔

بلاول سے مناظرے کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ مناظرہ ایک اچھی چیز ہے لیکن ہمارے ملک میں بدقسمتی سے اس کا جواز نہیں ہے اور الیکشن میں 8 سے 9 دن رہ گئے ہیں، ہمیں اپنے پروگراموں میں جانا ہے، 8 تاریخ کو عوام نے فیصلہ کردینا ہے جس کے بعد مناظرے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جس بھی پارٹی کو موقع ملے تو اسے سادہ اکثریت ضرور ملنی چاہیے، پھر چاہے وہ ہمیں ملے یا کسی اور جماعت کو ملے، ہم عوام کے فیصلے کا احترام کریں گے، اگر سادہ اکثریت نہیں ملتی تو گورننس کے مسائل آئیں گے اور سب ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالتے رہیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں گزشتہ 30سال سے یہ طعنہ سنتا آیا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ میرے بارے میں نرم گوشہ رکھتی ہے ، جب نواز شریف اٹک جیل گئے تو میں بھی گیا، جب انہیں ملک بدر کیا گیا تو میں بھی ملک بدر ہوا، یہ ملک اداروں کی باہمی مشاورت سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے اور ہر ادارہ اپنے آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے کام کرے۔

پارٹی کے ناراض رہنماؤں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مفتاح اسمٰعیل، شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر پارٹی سے کوئی اختلاف کرتے ہیں تو پھر آپ کو مجھ سے نہیں، ان سے سوال کرنا چاہیے، اختلاف رائے ہونا جمہور کا خوبصور چہرہ ہے اور اگر وہ عوامی سطح پر اختلاف یا چیلنج کرتے ہیں تو آپ کو اس کا جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست قوم کی آزادی اور خوشی کا دن ہے لیکن عمران خان نے اس دن اس حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا جو نئی نئی عوام کا مینڈیٹ لے کر آئی تھی، ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا کیا نہ آئندہ ایسی بات کریں گے، ہم 28مئی والے ہیں اور وہ 9 مئی والے ہیں۔