The Dawn News - Amazing

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز پہلے سفر پر روانہ
دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز بالْآخر فلوریڈا کے شہر میامی سے اپنے پہلے سفر کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ بحری جہاز مقامی وقت کے مطابق 27 جنوری کو غروب آفتاب سے قبل میامی کی بندرگاہ سے  روانہ ہوا۔

7 دن کے طویل سفر سے لطف انداز ہونے کے لیے بحری جہاز میامی سے مشرقی کیریبین تک جائے گا، یہ راستے میں ٹروپیکل علاقوں میں مختلف جزائر کا دورہ کرے گا۔

دورانِ سفر 50 کے قریب موسیقار اور کامیڈین مسافروں کو محظوظ کریں گے۔

آئیکون آف دی سیز کی تعمیر کے لیے 2 ارب ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

بحری جہاز بنانے والی کمپنی ’رائل کیریبیئن انٹرنیشنلز آئیکون‘ کی جانب سے 2023 میں دنیا کا سب سے بڑے بحری جہاز کی تیاری مکمل کی گئی تھی جس میں سفر کو خوبصورت اور یادگار بنانے کے لیے تمام تر سہولیات دستیاب ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کو ’آئیکون آف دی سیز‘ کا نام دیا گیا ہے جو مجموعی طور پر 1197 فٹ لمبا اور 165 فٹ تک چوڑا ہے اور اس میں ایک ہزار کے قریب پرتعیش کمرے یا کیبن موجود ہیں۔

رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے مسافر سفر کررہے ہیں البتہ اس بحری جہاز میں 7 ہزار سے زائد مسافرین اور ڈھائی ہزار کے قریب عملے کے ارکان سوار ہوسکتے ہیں۔

مذکورہ بحری جہاز میں 7 بڑے سوئمنگ پولز، 6 واٹر سلائیڈز، 40 سے زائد ریستوران، بار اور لاؤنچ اور کھیلوں کے میدان بھی موجود ہیں جب کہ سوئمنگ پولز اور تفریحی میدانوں کو بچوں اور بالغوں کے لیے الگ الگ رکھا گیا ہے۔

فوٹو: رائل کیریبیئن انٹرنیشنلز آئیکون

جہاز میں رات کے وقت تفریح کے لیے خصوصی لائٹس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جب کہ جہاز میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں جہاں شیشے کی دیواریں ہوں گی اور سمندر کے نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

’آئیکون آف دی سیز‘ کا وزن ڈھائی لاکھ ٹن سے زیادہ ہے اور اسے جدید ٹیکنالوجی کے تحت یورپ کے سب سے بڑے شپ یارڈ میں فن لینڈ میں تیار کیا گیا اور اس کی تیاری کے لیے 2600 مزدوروں نے روزانہ کی بنیاد پر خدمات سر انجام دیں۔

خیال رہے کہ ’آئیکون آف دی سیز‘ ایک صدی قبل ڈوبنے والے جہاز ٹائٹینک سے بڑا ہے، ٹائٹینک کی لمبائی ایک ہزار فٹ سے کم تھی اور اس میں 2300 افراد کے سوا ہونے کی گنجائش تھی۔

جبکہ ’آئیکون آف دی سیز‘ نامی بحری جہاز ٹائٹینک سے 5 گنا بڑا ہے۔