The Dawn News - Life & Style

کم عمری میں اغوا کے بعد ریپ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، فریال گوہر کا انکشاف
سینیئر اداکارہ فریال گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 4 سال کی عمر میں اغوا کے بعد ریپ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں لیکن 60 سال گزر جانے کے باوجود واقعے کو نہیں بھلا پائیں۔

فریال گوہر نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں بچپن میں اپنے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ آج بھی جب وہ کسی بچے یا بچی کو والد، والدہ، بہن یا بھائی کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ دیکھتی ہیں تو انہیں دورے پڑنے لگتے ہیں۔

فریال گوہر نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا، اس لیے وہ بچپن میں والدہ کے ہمراہ وہاں جاتی رہتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1964 میں جب ان کی عمر 4 سال تھی تب وہ بحری جہاز کے راستے والدہ کے ہمراہ جنوبی افریقہ جا رہی تھیں کہ انہیں جہاز میں ہی اغوا کرلیا گیا۔

ان کے مطابق مذکورہ جہاز کے کیپٹن کو وہ بہت پسند تھیں، اس لیے وہ کیپٹن ہر روز صبح کو انہیں اپنے کیبن میں بلاتے اور انہیں وہاں خصوصی طور پر آئس کریم کھلائی جاتی اور پھر انہیں ایک اسٹوئرٹ کے ذریعے واپس والدہ کے پاس بھجوایا جاتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک روز ان کا اسٹوئرٹ تبدیل ہوگیا اور نئے اسٹوئرٹ انہیں اغوا کرکے جہاز کی تہ میں لے گئے، جہاں آگ کی بھاپ اور لوہے کے بڑے بڑے پائپ تھے اور انہیں کوئی چیز سمجھ نہیں آ رہی تھی۔

فریال گوہر نے بتایا کہ مذکورہ اسٹوئرٹ نے ان کے ساتھ ریپ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے نہ جانے کس طرح موقع پاکر بھاگ کر والدہ کے پاس آگئیں اور انہیں مختصرا بتایا کہ آج آئس کریم اچھی  نہیں تھی۔

مذکورہ بات کرتے ہوئے فریال گوہر آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ 60 سال گزر جانے کے باوجود انہیں اس واقعے کی تکلیف یاد ہے اور وہ آج تک ونیلا فلیور کی آئس کریم نہیں کھا پاتیں اور جب بھی وہ کسی سنسان جگہ جاتی ہیں تو انہیں اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ یاد آتا ہے۔

فریال گوہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے والدہ کو مکمل قصہ نہیں بتایا لیکن والدہ کو کہا کہ آئس کریم اچھی نہیں تھی، جس پر والدہ نے کیپٹن سے بات کرنے کا کہا۔

فریال گوہر نے یہ بھی نہیں بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے شکایت کرکے اسٹوئرٹ کے خلاف کوئی کارروائی کروائی یا نہیں، تاہم بتایا کہ اب وہ 64 برس کی ہوچکی ہیں اور ان کے ساتھ 60 سال قبل خطرناک واقعہ پیش آیا تھا۔

—اسکرین شاٹ