The Dawn News - Pakistan

منتخب حکومت کو ملک کے مفاد میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے فائدہ لینا چاہیے، نگران وزیر اعظم
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کو ملک کے مفاد میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے فائدہ لینا چاہیے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کا نواں اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں انوار الحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی  سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی معاشی اہداف کے حصول میں نگران حکومت کی معاونت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ آئندہ منتخب حکومت کو چاہیے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور ایس آئی ایف سی کی قائم کردہ معاشی اقدمات کی رفتار سے استفادہ حاصل کرے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں مختلف وزارتوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری منصوبوں، پالیسی اقدامات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، ایپکس کمیٹی نے ان منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مجموعی حکومتی حکمت عملی کے تحت متعین شدہ اہداف کے حصول میں مثبت کردار کو بھی سراہا۔

بیان کے مطابق کمیٹی نے ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مجموعی طور پر جائزہ لیا اور ان کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا، کمیٹی نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی استعداد کار کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے مختلف شعبوں میں اقدامات، افرادی قوت کی ترقی، مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مقامی تنازعات کے حل کے لیے مؤثر طریقہ کار سے ایک پائیدار نظام بنانے کی بھی تعریف کی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی طرف سے سرمایہ کاری سے بھرپور مستفید ہونے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی، کمیٹی نے اجلاس میں اسٹرٹیجک کنالز وژن 2030 اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کی بھی منظوری دے دی۔

میڈیا ونگ سے جاری بیان  کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے ملک میں معاشی استحکام اور لوگوں کی معاشی و سماجی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کے بھرپور ساتھ کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس کے اختتام پر نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، تمام وزارتوں، اداروں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے معاشی اہداف کے حصول میں نگران حکومت کی معاونت اور مستقبل کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کرنے میں کردار کی تعریف کی۔