The Dawn News - Sport

ڈیوس کپ ٹائی: پاکستان کو دوسرے سنگلز میں بھی شکست، بھارت کو 0-2 سے برتری
ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز مقابلے میں پاکستان کو دوسرے سنگل میچ میں بھی بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑگیا، مخالف ٹیم  کو 0-2 سے برتری حاصل ہے۔

اسلام آباد میں جاری ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف ٹائی میں پاکستان کے عقیل خان کو بھارت کے سریرام بالاجی نے  پہلے سیٹ میں 5-7 اور دوسرے سیٹ میں 3-6 کے اسکور سے ہرایا۔

گیم میں واپس آنے کے لیے پاکستان کو اب باقی تینوں میچز جیتنا ہوں گے، ڈبلز میچ اور ریورس سنگلز کل کھیلے جائیں گے۔

قبل ازیں بھارت کے رام کمار رامناتھن نے  پاکستان کے اعصام الحق کے خلاف پہلے سیٹ میں 7-6، دوسرے سیٹ میں 6-7 اور تیسرے سیٹ میں 0-6 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسرے سیٹ تک میچ میں سخت مقابلہ ہوا لیکن تیسرے سیٹ میں اعصام کو فٹنس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ انہوں نے میڈیکل ٹائم آؤٹ کرلیا تھا۔

بھارت کے رامناتھن نے اعصام کی ناقص فٹنس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تیسرے سیٹ میں اپنے حریف کو شکست دے کر میچ جیت لیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان آخری مقابلہ 2014 میں قازقستان میں ہوا تھا، جس میں بھارت نے 0-4 کے اسکور سے فتح حاصل کی تھی۔