The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

قوم کو آج تک روزگار ملا نہ ان کے مسائل حل کیے گئے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، ہمارے نوجوان آج بھی اپنے مستقبل سے مایوس ہیں کیونکہ قوم کو آج تک روزگار ملا نہ ان کے مسائل حل کیے گئے۔

بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’بنوں کے عوام وفادار لوگ ہیں، 60 سال گزرنے کے باوجود بنوں کے لوگوں کی جمعیت سے وابستگی مضبوط ہوئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں بدامنی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،  افغانستان بدامنی اور بے روگاری سے تباہ ہوا، ملک میں امن ہوگا تو عام آدمی کی جان محفوظ ہوگی اور سیاسی استحکام آئے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، ہمارے نوجوان آج بھی اپنے مستقبل سے مایوس ہیں کیونکہ قوم کو آج تک روزگار ملا نہ ان کے مسائل حل کیے گئے۔‘

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’8 فروری کو سب لوگ تماشہ دیکھیں گے اور ہم اسلام دشمن قوتوں کو 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے، آزادی بہت بڑی نعمت ہے، ہم قوم کو حق دلائیں گے اور  آج کا جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔‘