The Dawn News - Sport - Cricket

انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں ایک وکٹ سے شکست
آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اعصاب شکن معرکے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بینونی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

پاکستان کی ٹیم 53 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ ہارون ارشد آؤٹ ہوئے تو 79 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اس مرحلے پر اذان اویس کا ساتھ دینے عرفات منہاس آئے اور دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنانے کے ساتھ ساتھ 54 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

اذان اویس اور عرفات نے 52، 52 رنز کی باریاں کھیلیں لیکن پوری ٹیم 49ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹراکر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی 59 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی لیکن اس مرحلے پر ہیری ڈکسن اور اولیور پیک عمدہ شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، عرفات منہاس نے 50 رنز بنانے والے ہیری ڈکسن کو بولڈ کردیا۔

چھٹی وکٹ کے لیے ٹام کیمبل اور اولیور نے مزید 44 رنز جوڑے لیکن اس مرحلے پر علی رضا اور عرفات نے یکے بعد یدگرے وکٹیں لے کر مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔

جب نویں وکٹ گری تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے مزید 17 رنز درکار تھے لیکن ٹیل اینڈر نے جرات مندانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں جبکہ عرفات نے دو وکٹیں لیں۔

میچ میں ایک وکٹ سے فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔