The Dawn News - Pakistan

آرمی چیف کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو مبارکباد
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر  قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

الیکشن 2024 کے تازہ نتائج کے لیے کلک کریں

’ڈان نیوز‘ کے مطابق قوم کے نام پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت اور اہلکار بے تحاشا مشکلات کے باوجود انتخابی عمل کے لیے محفوظ ماحول بنانے کے لیے  تعریف کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی میڈیا، سول سوسائٹی، سول انتظامیہ کے تعمیری کردار نے انتخابات کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا، عدلیہ کے ارکان کے تعمیری کردار نےانتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔

’انتخابات، جمہوریت عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں‘

آرمی چیف نے کہا کہ انتخابات جیتنے اور ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے، سیاسی قیادت،کارکنوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر حکومت، عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہم آہنگ کرنا چاہیے، یہ جمہوریت کو فعال اور بامقصد بنانے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے آئینِ پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ تمام جمہوری قوتوں کی نمائندہ حکومت ملک کی متنوع سیاست کو قومی مقصد کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش کرے گی، انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو انتشار کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے، پولرائزیشن اور انتشار 25 کروڑ آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اِس قومی سنگ میل سے آگے بڑھتے ہوئے ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آج ملک کہاں کھڑا ہے،
باقی اقوام میں ہمارا صحیح مقام کہاں ہونا چاہیے۔

آرمی چیف نے خواہش کا اظہار کیا کہ یہ انتخابات سیاسی اور معاشی استحکام لائیں اور ہمارے پیارے پاکستان کے لیے امن اور خوشحالی کا مرکز ثابت ہوں۔