The Dawn News - Life & Style

خوبصورتی کی وجہ سے آسانیاں کم، مشکلات زیادہ ہوئیں، مومنہ اقبال کا دعویٰ
اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے انہیں فوائد کم ملے جب کہ انہیں زیادہ تر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے چند دن قبل مزاحیہ  شو مذاق رات میں شرکت کی، جہاں ان سے ان کی خوبصورتی کی وجہ سے انہیں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق پوچھا گیا۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ خوبصورتی کی وجہ سے انہیں فوائد تو بہت ملے ہوں گے لیکن انہیں مشکلات کیا پیش آئیں، وہ بتائیں۔

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں فوائد کم اور مشکلات زیادہ دیکھنی پڑیں۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں خوبصورت ہونے کے ناطے 100 میں سے 40 فیصد فوائد ملے جب کہ 60 فیصد انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں نہ صرف شوبز انڈسٹری میں بلکہ زمانہ طالب علمی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیوں کہ بہت سارے لوگ ان سے حسد کرتے تھے۔

اداکارہ کے مطابق بہت سارے لوگ جو ان کے انتہائی قریبی دوست تھے جو بظاہر انہیں اپنا محسن مانتے لیکن دراصل وہی لوگ ایسا محسوس کرواتے ہیں کہ آپ اتنے خاص نہیں ہیں اور انہوں نے ایسا کئی بار محسوس کیا کہ انہیں اپنے ہی لوگ یہ محسوس کرواتے رہے کہ وہ کوئی خاص نہیں ہیں۔

اداکارہ نے پروگرام کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ بہت زیادہ نہیں بلکہ ایک ہی محبت پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اگر کوئی کسی شخص سے محبت کرے اور اس کی ہی محبت نہ ملے تو اس کے لیے باقی ہزاروں لوگوں کی محبت بھی بے معنی ہوتی ہے۔

پروگرام کے دوران جب مومنہ اقبال سے پوچھا گیا کہ انہیں پاکستان کی کیٹ ونسلیٹ بھی کہا جاتا ہے تو اگر فلم ٹائی ٹینک بنائی جائے تو وہ اپنے ساتھ کس کو ہیرو کے طور پر دیکھنا پسند کریں گی؟ اس پر اداکارہ نے میزبان و اداکار عمران اشرف کا نام لیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ ڈراما رقص بسمل میں وہ اداکار کے ساتھ کام کرتیں۔