The Dawn News - Pakistan - Sindh

سندھ میں صوبائی جنرل نشستوں پر دو خواتین بھی کامیاب
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ میں صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر دو خواتین بھی کامیاب ہوئیں۔

دونوں خواتین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر جیتیں اور دونوں سابق صدر اور منتخب رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی بہنیں ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق فریال تالپور اور عذرا پیچوہو دونوں صوبائی جنرل نشستوں پر جیت گئیں، ان سمیت دو درجن کے قریب خواتین جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں اتری تھیں۔

فریال تالپور نے صوبائی حلقے پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے 85 ہزار ووٹ لے کر نشست جیتی جب کہ وہاں دوسرے نمبر پر جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے کفایت اللہ آئے، جنہوں نے 18 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔

ان کی ہی بہن عذرا فضل پیچوہو صوبائی نشست پی ایس 36 شہید بینظیر آباد سے 75 ہزار سے زائد ووٹ لے کر منتخب ہوئیں جب کہ وہاں آزاد امیدوار میر بہاول خان رند نے 16 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سندھ میں جہاں دو خواتین صوبائی جنرل نشستوں پر جیتی ہیں، وہیں صوبے بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشتوں پر بھی تین خواتین کامیاب ہوئی ہیں، جس میں سے دو شازیہ عطا مری اور نفیسہ شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی جب کہ آسیہ اسحاق صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔