The Dawn News - World - Middle East

غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت جاری، مزید 117 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کا ظلم  مسلسل جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 117 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے 25 فلسیطنیوں کو شہید کردیا۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 64 ہوگئی جبکہ 67 ہزار 611 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی فوج نے العمل ہسپتال میں مریضوں اور عملے کو یرغمال بنالیا جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سفاک فوج نے محفوظ قرار دیے جانے والے سرحدی علاقے رفح پر زمینی حملہ کرنے کا منصوبہ بنالیا اور رفح سے لاکھوں شہریوں کو فوری انخلا کا حکم بھی دے دیا، رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ بے گھر فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزپ بوریل نے خبردار کیا کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت ایک ناقابل بیان انسانی تباہی اور مصر کے ساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنے گی۔