The Dawn News - Pakistan

امریکا کا پاکستان میں انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات پر زور
امریکا نے پاکستان میں 8 فرروی کو عام انتخابات کے انعقاد کے دوران دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دی، ساتھ ہی بےضابطگیوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

میتھیو ملر نے کہا کہ یہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان کے جمہوری عمل کا احترام کرتا ہے، اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہو۔

قانون کی حکمرانی اور آئین کے احترام پر زور دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ انہوں نے انتخابی عمل میں کچھ بےضابطگیاں دیکھیں، پرتشدد واقعات، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا انتخابی عمل پر منفی اثر پڑا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتِ پاکستان عوام کی خواہشوں کا احترام کرے گی اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل آزادانہ تحقیقات ہی مناسب قدم ہوگا۔