The Dawn News - News

عمران خان کے نام پر جیتنے والوں نے ووٹ بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی، یاسمین راشد
سابق صوبائی وزیر صحت و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پرکامیاب ہونے والوں  نے ووٹ بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی۔

لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے  غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کہنا چاہتی ہوں کہ کچھ شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے، پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب آپ مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اب قوم کے ووٹ کو عزت دو، عمران خان کے نام پرکامیاب ہونے والوں  نے ووٹ بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح ووٹ دیا اس پر عوام کی مشکور ہوں، عمران خان کی آواز پر آپ سب نے بتا دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔