The Dawn News - Pakistan

9 مئی مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے  مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے  مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں، دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔