The Dawn News - Pakistan - Sindh

انٹربورڈ نتائج میں بےقاعدگی، اینٹی کرپشن کے 2 سابق چیئرمین، کنٹرولر و دیگر 8 پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش
کراچی میں انٹربورڈ کے امتحانی نتائج میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر محکمہ اینٹی کرپشن کے 2 سابق چیئرمین اور امتحانی کنٹرولر سمیت 8 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق  محکمہ اینٹی کرپشن کی سفارش پر چیف سیکریٹری سندھ کل ہونے والے ای سی سی ون کے  اجلاس میں انٹربورڈ کے افسران کے خلاف ایف آئی آر داخل کرنے کی منظوری دیں گے ۔

یاد رہے کہ سال 2021 اور 2022 کے امتحانی نتائج میں جعلسازی پر نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ گیارہویں جماعت کے آنے والے نتائج میں بڑی تعداد میں طلبہ کو فیل کردیا گیا جس پر طلبہ اور ان کے والدین نے احتجاج کیا تھا۔

گزشتہ ماہ 23 جنوری کو انٹر میں فیل ہونے والے طالب علموں نے انٹر بورڈ کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا جس کے باعث انٹر بورڈ کے مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا تھا، احتجاج کے باعث انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتری امور بھی معطل کردیے گئے تھے۔

احتجاج کرنے والے طلبہ نے بورڈ سے خود نتائج کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کیا، طالب علموں کا مؤقف تھا کہ ان کے والدین امتحانات کی اسکروٹنی کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے۔