The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا اعلان
نگران حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 275 روپے 73 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ پریمیم بڑھنے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 فروری سے اگلے پندرہ روز کے لیے 4 تا 11روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی منڈیوں میں قیمتیں گزشتہ 15 دن کے دوران بڑھی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو امپورٹ پریمیم کی مد میں بھی زائد ادائیگی کرنی پڑی، حالانکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں ڈیزل 9 تا 11 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 4 روپے مہنگا ہو سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار شرح تبادلہ کے حساب پر ہوگا، اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عام انتخابات سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا۔

31 جنوری کو حکومت نے عام انتخابات سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے اور ڈیزل کی 278 روپے 96 پیسے ہو گئی تھی۔