The Dawn News - Life & Style

اداکار فہد شیخ نانی کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
اداکار فہد شیخ نے اعتراف کیا ہےکہ انہیں آج تک یہ احساس جرم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی نانی کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزرا اور اب وہ ہر وقت خود سے شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ کاش وہ نانی کے ساتھ وقت گزار لیتے۔

فہد شیخ اپنی نانی کے ساتھ وقت نہ گزار پانے اور ان کی باتوں کو یاد کرتے ہوئے ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فہد شیخ نے حال ہی میں وصی شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نانی سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی پرورش نانی نے ہی کی۔

زندگی کے سب سے بڑے افسوس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فہد شیخ نے کہا کہ انہیں یہی افسوس ہوتا ہے کہ کاش وہ اپنی نانی کے ساتھ مزید اور اچھا وقت گزار لیتے۔

انہوں نے بتایا کہ پھر انہیں یہ افسوس بھی ہوتا ہے کہ اگر وہ ان کے ساتھ وقت نہیں گزار سکے تو کم سے کم ان سے فون پر زیادہ سے زیادہ باتیں کر لیتے۔

فہد شیخ کے مطابق ان کی پرورش نانی نے کی اور ان کی محبت کی خاطر وہ اپنے بچوں سے بھی لڑتی تھیں اور ہمیشہ انہیں اپنے خاندان اور پیاروں سے جڑے رہنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کام کے سلسلے میں انہیں لاہور سے کراچی آنا پڑا، جس وجہ سے وہ آخری سالوں میں نانی کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزار سکے اور اب انہیں اس بات کا افسوس ہوتا کہ انہوں نے نانی کے ساتھ وقت کیوں نہیں گزارا؟

فہد شیخ کا کہنا تھا کہ اب جب بھی لاہور یا اسلام آباد کی کوئی اداکارہ اپنے والدین یا پیاروں سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں کہتی ہے کہ وہ بعد میں بات کریں گی تو وہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ یہی وقت ہے بات کرلیں، پھر ان کی طرح پچھتائیں گی۔

پروگرام میں نانی کی باتیں کرتے ہوئے فہد شیخ آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ انہیں اب پوری زندگی یہ افسوس رہے گا کہ انہوں نے نانی کے ساتھ نہ تو اچھا وقت گزارا اور نہ ہی ان کے ساتھ فون پر زیادہ بات کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی نانی 8 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں اور وہ پیار سے انہیں کیکو بلاتی تھیں۔