The Dawn News - News

پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے  کہ ملک بھر کے عوام نے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔

ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے اظہار تشکر  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ  میں آپ سب کا شکر گزار ہوں، شکریہ، شکریہ، شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلارہا تھا، میں نے خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان میں الیکشن مہم چلائی اور بلوچستان کے بعد پنجاب اور سندھ میں بھی انتخابی مہم چلائی۔

سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ میں نے عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے الیکشن میں حصہ لیا تھا، میں  وزیر اعظم بننے کے لیے نہیں،عوام کے لیے الیکشن لڑ رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات کے بجائے عوام کے فائدے کا سوچنا ہوگا۔

انتخابات میں دھاندلی کے الزام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جیتنے اور ہارنے والی تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں، موجودہ صورتحال رہی تو عوام کو مشکلات سے کون  نکالےگا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں کچھ ایسی شکلیں ہیں جو دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتیں، جو دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے وہ بھی احتجاج کررہے ہیں،  وہ احتجاج اس لیے کررہے ہیں کہ دھاندلی اتنی کم کیوں ہوئی اور زیادہ ہونی چاہیے تھی۔