The Dawn News - Pakistan - Islamabad

حکومت سازی، شراکت اقتدار کیلئے توڑ جوڑ: مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کی آج اہم میٹنگ
حکومت سازی، سیاسی توڑ جوڑ، شراکت اقتدار اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور  آج ہوگا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات صبح کے وقت رکھی گئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بننے والی وفاقی کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے معاملے پر کچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور پارلیمنٹ لاجز میں اسحٰق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوا تھا۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں مراد علی شاہ،  قمر زمان کائرہ،  ندیم افضل چن اور دیگر شامل تھے، تین گھنٹے طویل بیٹھک کے بعد دونوں جماعتوں نے بات چیت میں وقفہ کیا اور مذاکرات کا دوسرا دور رات 10 بجے طے پایا لیکن پیپلز پارٹی کا وفد واپس ہی نہیں آیا اور مسلم لیگ  (ن) کے قائدین انتظار کرتے رہ گئے اور رات سوا گیارہ بجے اجلاس ختم کر کے صبح بات چیت آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اس کے معاملات آج طے پاجائیں گے اور دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے معاملات طے پاجائیں گے۔