The Dawn News - Pakistan - Punjab

مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی میں ’اکثریت‘، مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے کو تیار
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرلی جب کہ پارٹی کی نامزد رہنما مریم نواز ملک کی  پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے کے لیے تیار ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ایک سو 133 نشستیں حاصل کی تھیں، 23 آزاد ارکان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی، اس طرح سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ارکان کی تعداد ایک سو 160 ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 36  اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستیں بھی الاٹ کردی گئی ہیں، اس طرح سے  مخصوص نشستوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) دو سو ایک ارکان کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے ایک سو  186  ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے،  مسلم لیگ (ن) کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 14، مسلم لیگ (ق) کے 10 اور استحکام پاکستان پارتی (آئی پی پی) کے 6ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے،  اس طرح مسلم لیگ (ن)  پنجاب اسمبلی میں 230 ارکان کے ساتھ نمبر ون ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ  نے دعویٰ کیا  کہ ان کے پاس 210 ارکان کی واضح اکثریت موجود ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں عوامی فلاح کے منصوبے مکمل ہوں گے اور مہنگائی میں بھی کمی آئےگی۔

ان کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما عظمی بخاری نے دعوی کیا کہ پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نوا ز پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلی ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز میں ہر طرح کی خوبیاں موجود ہیں، وہ اپنی قابلیت پر پنجاب اسمبلی سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوجائیں گی۔