The Dawn News - News

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شہادت پر تحقیقاتی ٹیم بنائیں گے، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شہادت پر تحقیقاتی ٹیم بنائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ انتخابات میں شہید کارکن عبدالرحمٰن کے گھر تعزیت کے لیے آیا ہوں، الیکشن کے دوران جوکچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے اور میں اس کی مذمت کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا جو افسوسناک ہے اور پیپلز پارٹی کے شہید ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشدد برداشت نہیں کریں گے اور اگر وہ سوچتے ہیں کہ تشدد کی سیاست متعارف کرائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شہادت پر تحقیقاتی ٹیم بنائیں گے۔