The Dawn News - News

صدر کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیر اختیار کا ناجائز استعمال ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیر اپنے اختیار کا ناجائز استعمال ہے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ صدر پر لازم ہے کہ وہ وزیراعظم کی سمری پر بلاتاخیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں تاکہ قومی اسمبلی متحرک ہو۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی ایک شخص کی وفاداری کے بجائے آئین کی پاسداری کریں، یاد رہے یہ وہی صدر ہیں جنہوں نے ماضی میں قومی اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا، صدر ماضی کی طرح آئین سےکھیلنے سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کی ہر آئین شکنی اور عہدے کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ رہے گا، قومی اسمبلی کے انتخابات مکمل ہو چکے، صدر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔