The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: کورنگی میں 2 مبینہ ڈاکو فائرنگ سے ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں 2 مبینہ ڈاکو شہری کی فائرنگ کے نتیجے میں  ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ہلاک ملزموں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے جبکہ شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈکیتوں کی ہلاکت کے 3 مقدمات  بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

پہلا مقدمہ کورنگی ڈھائی نمبر کے رہائشی بابرکی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ کورنگی چار نمبر کے رہائشی عبدالاحد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے  میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ فرد گھر کے باہر فون پر بات کر رہا تھا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے موبائل فون، نقدی اور کاغذات چھین کر بھاگنے لگے جس پر اس  نے اپنا لائسنس یافتہ پستول نکالا، اس دوران موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے ملزم نے ان پر گولی چلادی۔

مزید بتایا گیا کہ متاثرہ شخص نے حفاظت خود اختیاری کے تحت 10 سے  12 گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی فرار ہوگئے، ملزمان کے پاس موبائل فون پستول اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔

تیسرا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں غیرقانونی اسلحہ برآمدگی پر درج کیا گیا ہے۔