The Dawn News - Pakistan

امریکا کا پاکستان میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر زور
امریکا نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ رپورٹ کردہ انتخابی بےضابطگیوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل ہونی چاہیے۔

پاکستان میں نئی حکومت بننے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے اور امریکا اس میں فریق نہیں، یہ ایسی چیز نہیں کہ وہ اس پر تبصرہ کریں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ وہ حکومت کو اس انداز میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاک-ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال پر تبصرے سے گریز کیا۔