The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز، سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس کیلئے دستیاب
کراچی میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز ہوگیا، ابتدائی طور پر یہ سروس سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس کے لیے دستیاب ہوگی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سیر و تفریح یا ہنگامی صورتحال میں سفر کے خواہشمند افراد اب فی گھنٹہ کرایہ پر ہوائی جہاز بک کر کے کہیں کا بھی سفر کر سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر نجی فضائی کمپنی کے تحت کراچی سے اندورون سندھ اور بلوچستان کے تمام ایئرپورٹس کے لیے 4 ایئرٹیکسیاں دستیاب ہیں۔

ایئر ٹیکسی پر سفر کے لیے تعارفی کرایہ 95 ہزار روپے فی گھنٹہ مختص کیا گیا ہے، بعد میں یہ سروس پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تمام ایئرپورٹس کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کراچی میں ایک نجی کمپنی ’اسکائی ونگز‘ نے ملک کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عمران اسلم نے ایک غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اس پیش رفت کی تصدیق کی تھی۔

عمران اسلم کے مطابق صارفین موبائل ایپ کے ذریعے ٹیکسی بُک کروا سکیں گے، ایئر ٹیکسی کا کرایہ اس سے بہت کم ہوگا جو چارٹرڈ طیاروں کے آپریٹرز وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ چارٹرڈ سروسز کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے دیگر شہروں کے لیے مسافروں کو لے جانے کے لیے کم از کم 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

عمران اسلم نے کہا کہ اسکائی ونگز کی جانب سے ابتدائی طور پر نشستوں کی مختلف تعداد کے حامل 8 طیارے استعمال کیے جائیں گے اور بعد میں مزید طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا، اس سروس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک کامیاب منصوبہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ بہت سے لوگ اس کوشش میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے کیونکہ پاکستان میں بہت سے طیاروں کو ان کی صلاحیت کے مطابق استعمال نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اسکائی ونگز کی جانب سے پہلے ہی ایک ایئر ایمبولینس اور موہنجودڑو کے لیے فلائٹ چلائی جا رہی ہے، علاوہ ازیں ادارہ پرواز کے لیے تربیتی پروگرام بھی چلا رہا ہے۔