The Dawn News - News

پنجاب اسمبلی کا اجلاس: مریم نواز کی اپوزیشن رہنما رانا آفتاب سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے اپوزیشن رہنما رانا آفتاب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ان کی نشت پر جاکر ملاقات کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مریم نواز نے رانا آفتاب سے  مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلٰی ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں اور ان کے لیے خیر سگالی کے جذبےکا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی تھی، اس دن بھی میں چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، میں یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں۔

رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلٰی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا تھا، میں نے پوری کوشش کی تھی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔