The Dawn News - News

سیاست ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں، نواز شریف
مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جماعتیں اپنی سیاست ضرور کریں، سیاست میں مخالفت بھی ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آپ کا واسطہ اس مرتبہ بھی ایسے لوگوں سے پڑا ہے جن کی ذہنیت مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ہم 2013 کا الیکشن جیتے تو شروع سے ہی دھاندلی، دھاندلی کی رٹ لگنی شروع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز 35 پنکچر کی بات کیا کرتے تھے، پھر حکومت بننے سے قبل انتخابی مہم کے دوران وہ گر کر زخمی ہو گئے، ہم سب سے پہلے ان کی مزاج پرسی کے لیے ہسپتال پہنچے اور ہم نے اپنی انتخابی مہم کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا تھا، ہماری پارٹی کے جیتنے کے بعد میں ان کے گھر گیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں جکہ سب جماعتوں ایک خاص ایجنڈے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اپنی سیاست ضرور کریں، سیاست میں مخالفت بھی ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں، میں بنی گالا میں ان کے گھر گیا اور وہاں طے ہوا کہ سب اکٹھے چلیں گے، اس کے بعد ہم نے اپنا کام شروع کیا۔