The Dawn News - News

قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی
نومنتخب قومی اسمبلی آج  خصوصی اجلاس میں قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اتحادی جماعتوں  کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ایوان کی تقسیم کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدواروں کے نام پڑھ کر سنائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایک نامزد امیدوار کے لیے دائیں اور دوسرے کے لیے بائیں طرف کی لابی مختص کردیں گے۔

قومی اسمبلی کا ہر رکن جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہے، اس طرف کی لابی کے دروازے پر اپنے ووٹ کا اندراج کرائے گا اور پھر انتخابی عمل مکمل ہونے تک لابی میں چلا جائے گا۔

ووٹنگ مکمل ہونے  کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی قائد ایوان کے انتخابی نتائج کا اعلان کریں گے، اس طرح کامیاب امیدوار قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور ملک کا نیا وزیراعظم بن جائے گا۔