The Dawn News - Pakistan - Islamabad

صدر مملکت نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی ہے، آرڈیننس کی منظوری بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کے لیے دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اتھارٹی بھنگ کے پودے کی کاشت، نکالنے اور ریفائننگ مینوفیکچرنگ کرے گی۔ اتھارٹی کے انتظامی کنٹرول کے لیے 13 رکنی بورڈ آف گورنر ہوگا، بورڈ کی صدارت سیکریٹری دفاع ڈویژن کریں گے۔

بورڈ کے دیگر اراکین میں سیکریٹری کابینہ، قانون و انصاف، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری، نجی شعبے کے دو ارکان، پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ بورڈ میں آئی ایس آئی، آئی بی کے نمائندے، اے این ایف اور ڈریپ کا بھی ایک رکن شامل ہوگا۔

بورڈ، پالیسی فیصلے اور  تبدیلی یا کوتاہی سمیت بھنگ سے متعلق معاملات پر وفاقی حکومت کو مشورہ دے گا، لائسنس جاری کرنے کا اختیار بھی بورڈ کے پاس ہوگا جبکہ وفاقی حکومت کسی بھی وقت براہ راست بورڈ کا اجلاس بلا سکتی ہے۔

آرڈیننس کے تحت حکومت ملازمین، مشیروں اور مشاورت کاروں کا تقرر کر سکتی ہے، حکومت بھنگ کے پودوں کی مقامی سطح پر کاشت، فروخت اور پیداوار پر قومی پالیسی تیار کرے گی، آرڈیننس کے تحت حکومت 5 سال کی مدت کے لیے لائسنس جاری کرے گی۔