The Dawn News - News

ایرانی صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیرآعظم افس کے میڈیاونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ٹیلی فون کیا، ایران کے صدر نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے ۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امید ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔