The Dawn News - Pakistan

جنوری میں خدمات کی برآمدات میں تنزلی
پاکستان کی خدمات کی برآمدات جنوری میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل تیسرے مہینے گر گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ خدمات کی برآمدات جنوری میں 7.25 فیصد تنزلی سے 67 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 73 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے برعکس اشیا کی برآمدات رواں مالی سال میں مسلسل تنزلی کے بعد دسمبر اور جنوری میں بڑھ گئیں۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران (جولائی تا جنوری) خدمات کی برآمدات 4 ارب 44 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 2.42 فیصد تنزلی ہے، تاہم روپے میں 24.23 فیصد کی نمایاں بہتری سے برآمدات 1.27 ٹریلین روپے ہو گئی۔

دوسری جانب، خدمات کی درآمدات جنوری میں 53 فیصد اضافے سے 99 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 64 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران خدمات کی درآمدات 28.76 فیصد اضافے سے 6 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، اس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 4 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

جولائی تا جنوری کے دوران خدمات کا تجارتی خسارہ 641.56 فیصد پھیل کر ایک ارب 72 کروڑ ڈالر رہا، جس کا حجم گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہا تھا۔