The Dawn News - Pakistan - Sindh

اعظم سواتی کی مقدمات کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو اپنی سیاست جاری رکھنے میں کئی قانونی مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں متعدد گرفتاریوں اور جھوٹی ایف آئی آرزکا سامنا ہے، متعلقہ پولیس افسران مقدمات کے حوالے سے مناسب معلومات فراہم نہیں کر رہے۔

اس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ رپورٹس میں عائد کیے گئے الزامات جھوٹے، غیر سنجیدہ، من گھڑت، بے بنیاد اور پریشان کن ہیں، الزامات کا مقصد  ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور ناجائز فائدہ اٹھانا ہے۔

درخواست میں ایف آئی آر کو منسوخ کرنے اور اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں اس کی فوری سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا۔