The Dawn News - Pakistan - Sindh

وزیراعلیٰ سندھ کا 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 22.5 ارب روپے رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ  کی سندھ کی 60 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد رمضان میں دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ کم سے کم تنخواہ والے 45 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور  منافع خوروں کے خلاف  کریک ڈاؤن  شروع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اشیا کی نوٹیفائیڈ قیمتوں کو مارکیٹ میں یقینی بنائے، مزید کہا کہ میں خود بھی اچانک پرائس چیک کرنے کے لیے نکلوں گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ زکوٰة سندھ ایک لاکھ 10 ہزار غریب خاندانوں کو 14000 روپے ادا کرے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ  صوبے بھر میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے، رمضان میں کے-الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو متعلقہ علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر رکھے۔