The Dawn News - Pakistan - Punjab

جلاؤ گھیراؤ کیس: اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے  راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف  میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6  ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

اشتہاری قررا دیے گئے دیگر ملزمان میں محمد قاسم ،ملک حیدر، ثمر اور عدنان  اشرف شامل ہیں۔

دوران سماعت پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

بعدازاں ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

21 دسمبر 2023 کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 51 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

یکم جنوری کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم سنایا تھا۔