The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل9 میں کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایونٹ میں چوتھی فتح
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنرز شان مسعود اور ٹم سیفرٹ نے اپنی ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر شان کی 10 رنز کی باری اختتام کو پہنچی۔

عماد وسیم نے شعیب ملک کی قیمتی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

سیفرٹ نے 26 رنز بنائے ہی تھے کہ فہیم اشرف نے دوسرا شکار کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے آئے بلے باز کو چلتا کردیا۔

تاہم کراچی کنگز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب مجموعی اسکور میں صرف ایک رن کے اضافے سے ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک چھکا مارنے کی کوشش میں عماد وسیم کی وکٹ بن گئے۔

محمد نواز بھی کچھ خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور صرف 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور اس طرح کراچی کنگز کی ٹیم 49 رنز پر چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اس مرحلے پر جیمز ونس کا ساتھ دینے کیرون پولارڈ آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 58 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

کیرون پولارڈ نے 3 چھکوں کی مدد سے 39رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

جیمز ونس نے ٹائمل ملز کو ایک اوور میں چار چوکے لگائے لیکن اس کی اگلی گیند پر ان کی 29 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

پولارڈ نے روایتی جارحانہ انداز میں کھیل پیش کرتے ہوئے تین چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 39 رنز بنائے لیکن 125 کے مجموعی اسکور پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ملز نے تین جبکہ فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے اپنی ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن میر حمزہ نے کپتان شان مسعود کی مدد سے منرو کی 9 رنز کی خاتمہ کردیا۔

میر حمزہ نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے— فوٹو: اے ایف پی

ابھی اسکور 39 تک پہنچا ہی تھا کہ میر حمزہ نے اپنی ٹیم کو ایک کامیابی دلاتے ہوئے 18 رنز بنانے والے ہیلز کو بولڈ کردیا۔

اس مرحلے پر آغا سلمان کا ساتھ دینے شاداب خان آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز کی ساجھے داری بنا کر اپنی ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا۔

کراچی کنگز کو تیسری کامیابی اس وقت ملی جب آغا سلمان 33 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ اعظم خان بھی صرف 9 رنز بنا سکے۔

اس مقابلے میں اس وقت دلچسپ موڑ آیا جب میر حمزہ نے تیسری وکٹ لیتے ہوئے کپتان شاداب خان کی 34 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا اور اس وقت یونائیٹڈ کو فتح کے لیے مزید 36 رنز درکار تھے۔

شاداب خان نے 26 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

لیکن ایک عرصے سے آؤٹ آف فارم حیدر علی نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے 16 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی اور فہیم اشرف کے ہمراہ ٹیم کو 8 گیندوں قبل ہی ہدف تک رسائی دلا دی۔

16 رنز کے عوض دو وکٹیں لینے والے فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔