The Dawn News - News

ایم کیو ایم پاکستان کا صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان نے صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف زرداری کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا فیصلہ ہو گیا اور صدر پاکستان کا فیصلہ ہونا تھا اور ہماری یہ روایت رہی ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں اس حوالے سے دوسری جماعتوں کے پاس جا کر اس عمل میں شریک ہونے اور اپنے لیے حمایت کا تقاضا کرتی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اس سے پہلے بھی آصف زرداری کا نام سب سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان نے ہی صدر مملکت کے عہدے کے لیے تجویز کیا تھا اور ہم آپ کے ساتھ ہیں اور صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کریں گے اور ان کو ووٹ دیں گے۔