The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین کی پہلی ہیٹ ٹرک
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عقیل حسین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں عقیل حسین نے بڑے ہدف کی جانب گامزن پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔

ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے کی جانب گامزن بابر اعظم کو 53 رنز پر چلتا کرنے کے بعد اپنے اگلے اوور میں لگاتار تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

ویسٹ انڈیز سے آئے عقیل حسین نے اننگز کے 16ویں اوور میں عامر جمال کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرانے کے بعد اگلی ہی گیند پر مہران ممتاز کو بولڈ کردیا۔

اگلی گیند پر عقیل نے سلپ میں کھڑے کپتان رائلی روسو کی مدد سے لیوک وُڈ کو پویلین لوٹا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

یہ اس سیزن میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے کی گئی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔