The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل9: کراچی کنگز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب،لاہور قلندرز کو ساتویں شکست
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کو تیسرے اوورز میں ہی نقصان اٹھانا اور مرزا بیگ 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے عبداللہ شفیق آئے اور دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی۔

فخر کی روٹھی فارم بالآخر لوٹ آئی اور انہوں نے نصف سنچری اسکور کی لیکن ان کی 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنانے والے بلے باز رن آؤٹ ہو کو پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی

دوسرے اینڈ سے عبداللہ ڈٹے رہے اور شے ہوپ اور شاہین شاہ آفریدی کے آؤٹ ہونے کے باوجود اپنی نصف سنچری مکمل کی، جب وہ 55 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو قلندرز نے 131 رنز بنائے تھے۔

اختتامی اوورز میں قلندرز کے غیرملکی بلے بازوں سکندررضا اور ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں میں 46 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی۔

کراچی کنگز کے زاہد محمود دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں جیمز ونس نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹم سیفرٹ کے ہمراہ اپنی ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

ونس نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، طیب عباس نے انگلینڈ سے آئے بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

فخر زمان کو آؤٹ کرنے پر کراچی کنگز کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اس کے بعد سیفرٹ اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ کے لیے مزید 40 رنز جوڑ کر اسکور کو 99 تک پہنچا دیا۔

اس مرحلے پر قلندرز نے میچ میں واپسی کی اور 36 رنز بنانے والے سیفرٹ کے بعد 24 رنز کی اننگز کھیلنے والے شان کو چلتا کر کے میچ میں واپسی کی۔

کراچی کنگز کو ہدف کے تعاقب میں بڑا دھچکا اس وقت لگا کہ جب اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجے گئے کیرون پولارڈ بھی رنز بنانے کے بعد طیب کی دوسری وکٹ بن گئے۔

113 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک کا ساتھ دینے عرفان خان آئے اور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 52 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

عرفان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے لیکن اننگز کے 19ویں اوور میں شاہین نے عرفان کو بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔

کراچی کنگز کے اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 59رنز جوڑے— فوٹو: اے ایف پی

اننگز کے آخری اوور میں کنگز کو فتح کے لیے 8 رنز درکار تھے لیکن اوور کی پہلی ہی گیند پر زمان نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر انور علی کو پویلین لوٹا دیا جبکہ تیسری گیند پر عرفات منہاس بھی رن آؤٹ ہو گئے۔

میچ کی آخری گیند پر کراچی کنگز کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے اور تجربہ کار شعیب ملک نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں فتح سے ہمکنار کرا دیا، شعیب ملک نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

اس کامیابی کی بدولت کراچی کنگز نے چوتھی فتح اپنے نام کر کے ایونٹ کے پلے آف مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔

عرفان خان نیازی کو ان کی جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔