The Dawn News - World - Middle East

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ پیر کو ہو گا
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر کو ہو گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور پہلا روزہ یکم رمضان 1445 ہجری 11مارچ 2024 بروز پیر کو ہو گا۔

اس سے قبل سعودی عرب کی حکومت نے عوام کو چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس کسی کو بھی دوربین کے ساتھ یا اس کے بغیر چاند نظر آئے تو وہ قریبی عدالت میں اس حوالے سے آگاہ کریں۔

سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہی ہو گا اور آج سے تراویح کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

تاہم عمان نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔

آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام منعقد ہو گا جہاں کل شام ہی چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکریٹری مفتی خالد اعجاز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 11 مارچ بروز پیر کی شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہے لہٰذا امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔