The Dawn News - News

صدر آصف زرداری کو تاجکستان کے ہم منصب کا ٹیلی فون، پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری کو تاجکستان کے ہم منصب امام علی رحمٰن نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان برادر ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے آبی وسائل کے اہم شعبے میں تاجکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تاجک صدر کو نوروز کی آمد پر بھی مبارکباد دی۔

اس موقع پر تاجکستان کے صدر نے صدر مملکت کو دورہ تاجکستان کی دعوت بھی دی۔ صدر مملکت نے مبارکباد کے پیغام اور نیک خواہشات کے اظہار پر اپنے تاجک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔