The Dawn News - Pakistan - Islamabad

حکومت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے، عمر ایوب کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہمارے پاس بانی سے ملاقات کے کورٹ آرڈرز تھے، ہمیں کہہ دیا گیا یہاں سیکیورٹی خدشات ہیں، ملاقات نہیں ہوگی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ہم نے اسے  عدالت کا حکم دکھایا تو اس نے پھینک دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور کمیشن کے دیگر ممبران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، عمرایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ  کیا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو یہ حکومت کینیڈا بھیج رہی ہے، سکندر سلطان راجا کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پورے پنجاب سے ہمارے 102 لوگوں کو گرفتارکیاگیا،  ہمارے 2 ارکان آج بھی پابند سلاسل ہیں، حیدرمجید اور حسن نیازی آج بھی پابند سلال ہیں،  سردار لطیف کھوسہ کو ہراساں کیاگیا، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں غیرقانونی اور غیرآئینی کام نہیں ہونا چاہیے، ان لوگوں کو برطرف کرکے ایکشن لینا چاہیے۔