The Dawn News - Pakistan - Islamabad

قومی اسمبلی: 7 آرڈیننسز کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا احتجاج
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران 7 آرڈیننسز کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کی گئی، اس کے علاوہ غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر سربراہی شروع ہوا، جس میں قومی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 5 خواتین اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننس کی مدت میں 120 دن کی توسیع کے لیے قرارداد پیش کی گئی، جس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) 2023، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023، کرمنل لا (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پرائیوٹائزیشن کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس  2023 اور اسٹیبلشمنٹ آف ٹیلی کمیونیکشن ایپلٹ ٹریبونل آرڈیننس 2023 شامل ہیں۔

اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا گیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوید قمر کا کہنا تھا کہ آپ کم از کم ہمارا نقطہ نظر تو سن لیں، انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے یہ آرڈیننسز پیش کیے جا رہے ہیں، ہمارے بھی اس پر سنگین تحفظات ہیں، اور ہمیں کچھ آرڈیننسز کے مواد پر بھی تحفظات ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیں خود ہدایت کی ہے کہ اتحادی جماعتوں کے نمائندوں پر ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ قانون سازی کے  معاملات پر تمام اتحادی جماعتوں کی رائے شامل ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی آرڈیننسز ہیں، بعد میں ان کو بلوں میں تبدیل کیا جائے گا، ان بلوں کو کمیٹیوں کو بھیجا جائے گا، ان میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، اگر یہ ملک کے لیے اچھے ہیں، اگر یہ معیشت کے پہیے کو چلانے میں مددگار ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو چٹھیاں لکھنے سے، پاکستان  کے پروگرام بند کروانے سے، یورپی یونین کو چٹھیاں لکھنے سے اور جی ایس پی پلس کو بند کرانے سے ملک نہیں چلے گا، یہ ملک دشمنی چھوڑنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو چیزیں غیر مناسب ہوں گی، ہم ان کو خود واپس لیں گے۔

7 آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر ، جس کے  پاس سب سے بڑا مینڈیٹ ہے، جس پر اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر نہیں بنے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نوید قمر صاحب آپ نے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ رولز کے مطابق چلیں گے، یہ آج کیا ہو رہا ہے؟ جس طرح بل لائے جا رہے ہیں ہم مذمت کرتے ہیں، اور اپوزیشن لیڈر کو وقت دیا جائے۔

قومی اسمبلی میں ان 7 آرڈیننسز کی مدت میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کی گئی، جسے اجلاس نے منظور کر لیا۔

سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اپوزیشن کے ساتھیوں کی جانب سے یہاں پر بہت سخت احتجاج اور تاریخ میں یہ ریکارڈ کرانا چاہ رہا ہوں، کہ جب یہ آرڈیننسز پیش کیےگئے، اس پر آپ نے ہمیں وقت نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کہ بہت اہم چیز ہے، یہ نہ ہوا تو آسمان نیچے آجائے گا، قانون میں ایک ایک لفظ کی اہمیت ہوتی ہے، کیا آرڈیننس کو پڑھا گیا ہے، کیا اس پر غور و خوض کیا گیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس میں اتنی لمبی چوڑی ترامیم لا رہے ہیں، ان کو کس نے پڑھا ہے؟

سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ یہ آرڈیننسز پاکستان کو بیچنے کے لیے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بورڈز کو حکومت نے جکڑا ہوا تھا، کوشش کی گئی ہے کہ وہ مؤثر انداز کام کرسکیں، اسی کے لیے یہ اختیار انہیں دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تصویریں ان کی کھینچیں، جو پاکستان سے غداری کررہے ہیں، جو آئی ایم ایف کو چٹھیاں لکھ رہے ہیں، جنہوں نے اس ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

ان کا کہنا تھا ان آرڈیننسز کو بل میں منتقل کر دیا گیا ہے، اس کے بعد انہیں کمیٹیوں میں بھیجا جائے گا۔

ہر وقت قیدی  کے پیچھے کھڑے نہ ہوا کریں، اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن سے درخواست کروں گا کہ ملک سب کا ہے، ریاست سب کی ہے، خدا کے لیے معیشت چلانے، غریب آدمی کی زندگی آسان کرنے کے لیے آپ بھی اپنا کردار ادا کریں،  ہر وقت قیدی  کے پیچھے کھڑے نہ ہوا کریں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے خورشید رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں، کہ آرڈیننسز پر حکومتیں نہیں چلتیں، یہ ایوان قانون بنانے کے لیے ہے، مگر ایک مطالبہ کروں گا کہ 2008 سے 2013، 2013 سے 2018 اور 2018 سے 2022 تک کا ریکارڈ نکلوایا جائے کہ ان تینوں ادوار میں آرڈیننس کس دور میں سب سے زیادہ آئے۔

غزہ میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

رکن اسمبلی شازیہ مری کی جانب سے غزہ کے حوالے سے پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں موجود تمام جماعتوں نے اس قرار داد پر دستخط کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوان اس دن کو اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کو قرارد یتا ہے، ہم اسرائیل کی جانب جنگ کی مذمت کرتے ہیں،  جہاں حالیہ حملوں سے 21 قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جو ماہ مقدس میں امداد لینے کے لیے کھڑے تھے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری پر سیز فائر کے لیے زور دینے کے حوالے سے مزید فعال کردارا ادا کرے۔

سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں، ہم ان کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایک دفعہ بتا دیں کہ کیا انہوں نے ایک بار بھی کلبھوشن یادیو کا نام لیا۔

بعدازاں، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔