The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع
وفاقی وزیر اسحٰق ڈار نے اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور انوشہ رحمٰن نے الیکشن کمیشن میں  اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ  سینیٹ سے اسلام آباد کی جنرل سیٹ کے لیے رہنماؤں نے اپنی درخواستیں پارٹی کوجمع کروادی ہیں، پارٹی قیادت کے فیصلے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

14 مارچ کو سینیٹ کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سمیت 4 امیدوار کامیاب ہوگئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوئے۔

اس وقت پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی کل تعداد 100 ہے، جس میں 4 صوبوں سے 23، سابق فاٹا اور اسلام آباد سے 4، 4 اراکین شامل ہیں، صوبے کے لیے مختص کردہ 23 نشستوں میں 14 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے، 4 ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی رکن کے لیے مختص ہے۔