The Dawn News - Pakistan

ٹی بی کا خاتمہ، صحت کی معیاری خدمات تک رسائی دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی بی کا خاتمہ اور صحت کی معیاری خدمات تک رسائی فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں  میں  وزیر اعظم شہباز شریف نے تپ دق (ٹی بی) کے عالمی دن 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں  تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ کے لیے ہر فرد کی خدمات کو سراہا اور ٹی بی کے خاتمے اور شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت صحت عامہ کی ترجیح کے طور پر ٹی بی سے نمٹنے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور اس بیماری سے نمٹنے کے لیے مختلف پروگراموں اور پالیسیوں کو نافذ کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کہ ٹی بی صحت کا ایک عالمی چیلنج بنی ہوئی ہے، جو تکلیف دہ ہے اور ہر سال تپ دق سے بہت زیادہ جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امر انتہائی اہم ہے کہ ہم سب عالمی صحت کے ایجنڈے میں ٹی بی کے خاتمے کو ترجیح دیں اور اس کے وسائل مختص کریں،  ٹی بی سے پاک دنیا کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے جدت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ صحت کی ضروری، معیاری خدمات تک رسائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم اپنے شہریوں کو صحت کی مساوی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نجی شعبے اور عالمی شراکت داروں کے کردار کی دل کی گہرائیوں سے تعریف بھی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے تمام شراکت داروں، تنظیموں، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور ٹی بی کے خاتمے کے لیے کوششوں میں متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج تک رسائی بڑھانے، ٹی بی کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئیے ہم مل کر کام کرنے کا عہد کریں، پاکستان سے ٹی بی کے خاتمے کے اپنے مشن میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔