The Dawn News - Pakistan

پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے، شیر افضل مروت کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت  نے کہا ہے کہ میں ذمہ داری سے بیان دیتا ہوں، پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ دوبارہ گنتی میں ہروا دیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر وِد نادیہ مرزا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارا فوکس سینیٹ الیکشن پر ہونا چاہیے اور ہمارا ہدف ہے کہ خیبرپختونخوا سے 9 اور پنجاب اسمبلی سے 2 سیٹیں مل جائیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کور کمیٹی میں معذرت کرنے سے متعلق خبر کی  سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کور کمیٹی میں کوئی معذرت نہیں کی، میرے معافی مانگنے سے متعلق خبر جھوٹی ہے۔

شیر افضل مروت نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف شواہد بھی  موجود ہیں اور امید ہے کہ ایف آئی اے میری درخواست پر کارروائی کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر نے اپنی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اتنی قربانیوں کے باوجود مجھے تختہ مشق بنایا جا رہا ہے، جن سے کچھ نہیں ہوتا وہ صرف ٹرولنگ کر رہے ہیں لیکن کسی کو حق نہیں کہ میرے خلاف ٹرولنگ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تنقید اور ٹرولنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا تو میں اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے 30 مارچ کے جلسے کے بعد پیچھے ہٹ جاؤں گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم عمران  خان کے وژن کو نقصان پہنچا رہی ہے، سوشل میڈیا ٹیم جو کر رہی ہے اس سے پارٹی کا نقصان ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وقت آنے پر بتاؤں گا کہ میرے خلاف مہم کون چلا رہا ہے اور دعویٰ کیا کہ اگر کوئی مجھ سے بہتر ہے تو سامنے آئے۔

پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائی گئی تھیں، جن لوگوں کی ویڈیوز بنائی گئیں انہیں جانتا ہوں لیکن  ان کے نام نہیں لے سکتا کیونکہ میں انہیں بدنام نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے تحریک انصاف پنجاب میں فاورڈ بلاک بننے کے دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے کہا کہ میں ذمہ داری سے بیان دیتا ہوں، پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ دوبارہ گنتی میں ہروا دیا جائے گا۔