The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: شام 5 بجے سے افطار تک شہریوں کے چالان نہ کرنےکی ہدایت
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس نے کراچی میں شام 5 بجے سے افطار  تک  شہریوں کے چالان نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی ٹریفک پولیس کے افسران کا اجلاس ساؤتھ آڈیٹوریم میں ہوا، اس موقع پر ڈی  آئی جی  ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک  دباؤ پر قابو پانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ٹریفک اہلکاروں کو اچھا رویہ اپنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے سے افطار تک کوئی افسر چالان نہیں کرے گا،  ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے تاکہ شہری باآسانی روزہ اپنے گھروں میں افطار کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فیملی کے ہمراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  کرتا ہے تو اس کو چالان کے بجائے وارننگ دی جائے، ون وے کی خلاف ورزی پر فوکس کریں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ  ٹرننگ کے پاس گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ نہیں ہونے دیں گے
چالان کرنے والے  افسر باڈی وارن کیمرے کے بغیر چالان نہیں کریں گے، افسران و اہلکار اکٹھے کھڑے نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ فیصل پر فاسٹ لین کی پابندی کو یقینی بنائیں،  موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلنے کی ہدایت دیں، افسران و اہلکار اگر کسی کے ساتھ بدتمیزی یا جھگڑا کریں گے تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔