The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  بانی تحریک انصاف  عمران خان کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس جلسے کا عنوان ہوگا قیدی 804 کی رہائی، اس جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی، پنجاب میں ہمارا پارلیمانی لیڈر میاں اسلم ہوں گے، سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی خان صاحب سے گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے امیدوار زلفی بخاری ہیں لیکن اگر کوئی قانونی مسئلہ آیا تو پھر علامہ ناصر عباس کو امیدوار بنایا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ہمارے امیدوار اعظم سواتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میرا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے، ڈونلڈ لو کے بیان پر بھی خان صاحب کے ساتھ بات چیت ہوئی، ڈونلڈ لو نے ایسا ظاہر کیا کہ جیسے نا کوئی میٹنگ ہوئی اور نا ہی اس میٹنگ میں انہوں نے وہ مواد بتایا جو اسد مجید نے سائفر میں لکھ کے پاکستان بھیجا۔

چیئرمین پی ٹی آئی  نے مطالبہ کیا کہ اسد مجید دوبارہ اپنا بیان دے، وہ میڈیا پر آکر بیان دے تاکہ سب کو پتا چلے کہ الفاظ کیا تھے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا دالا گیا پر ہم نے احتجاج نہیں کیے نا ہی استعفی دیے، جہاں تک عمران خان کی زندگی کا سوال ہے تو یہ باعث تشوتیش ہے، رانا ثنا نے ڈھٹائی سے کہا کہ اس بندے کو ختم ہونا چاہیے، پہلے بھی انہوں نے کہا تھا کہ یا تو آپ رہیں گے یا ہم، خان صاحب کی زندگی پر ایک سے زیادہ بار حملہ ہوا ہے۔