The Dawn News - Pakistan

سائبر حملوں کی روک تھام کیلئے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل
وفاقی حکومت نے سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم سائبر حملوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے سائبر حملوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) تشکیل دے دی ہے، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ اور سرٹ رولز کے مطابق قومی رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور  سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ کو نیشنل سرٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) گزشتہ کئی سال سے پی ایس ڈی پی کا منصوبہ چلا رہی تھی، تاہم نیشنل سرٹ کے لیے ماہر ورک فورس پہلے سے ہی ہائر کی جاچکی ہے۔

نیشنل سرٹ کے لیے ضروری سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی خریداری پہلے ہی کی جاچکی ہے، جبکہ الگ سے ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔

نیشنل سرٹ ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلوت، اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرے گی اور سائبر حملوں کا پتا لگانے، ان کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے گی۔

نیشنل سرٹ سائبر حملوں سے متعلق آگاہی، تحقیق و ترقی کے لیے بھی کام کرے گی۔